مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 سال میں سب سے کم ہے، بلال اظہر کیانی

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 سال میں سب سے کم ہے۔

کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مہنگائی کم کرنا، لوگوں کو باوسائل کرنا، روزگار دینا اور لوگوں کی قوت خرید بڑھانا حکومت کی پہلی ترجیع ہے، 2013 سے 2018 تک نواز شریف نے پاکستان کو ترقی دی، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، غربت کم کی اور ساتھ ہی ساتھ مہنگائی بھی کم کی اور روزگار بھی بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: عمران خان نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف کا پروگرام خراب کیا: بلال اظہر کیانی

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف حکومت چھوڑ کرگئے تو مہنگائی کی شرح 3.9 فیصد تھی، اور کھانے کی اشیا کی مہنگائی کی شرح صرف 2.3 فیصد تھی، مگر ساتھ ترقی بھی تھی، آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونا بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایف بی آر میں ریفارمز کرنا چاہتے ہیں، ایف بی آر میں ریفارمز کا مطلب ہے کہ ٹیکس کا نظام بہتر ہوگا، ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے آسانی ہوگی، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے وہ ادا کریں گے، ٹیکس نہ دینے سے ان کے حصے کا بوجھ جو دوسروں پر پڑرہا ہے، وہ بوجھ کم ہوگا، معیشت کا پہیہ اسی طریقے سے آگے چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: 2017 کے سیاسی تجربے میں شامل لوگوں کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے، کوارڈینیٹر وزیراعظم بلال اظہر کیانی

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے نظام میں بھی اصلاحات چاہتے ہیں، چاہے ٹرانسمیشن کا نظام ہو یا ڈسٹری بیوشن کا نظام ہو، سارے نظام کو بدلنے کی بات چل رہی ہے، جس میں این ٹی ڈی سی کے پورے اسٹریکچر کو بدلنے کی بات بھی ہے، اس سے بجلی کی پیداروار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے خرچے کم ہوں گے اور جب خرچے کم ہوں گے تو نرخ کم ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟