انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ بھہ پڑھیں:رؤف حسن ریمانڈ پر ، وقاص جنجوعہ کی رہائی کا حکم
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے ریمانڈ پر سماعت کی۔ اس موقع پر رؤف حسن کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران سی ٹی ڈی نے رؤف حسن کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم جسے عدالت نے سی ٹی ڈی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
اس موقع پر عدالت نے رؤف حسن کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 6 اگست کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی عمل میں نہیں آسکی۔