پیرس اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ، چین بدستور سب سے آگے

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں 8 ویں روز بھی چین بدستور پہلی پوزیشن پر برجمان ہے، چین کے مختلف کھلاڑی مجموعی طور پر 16 گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں، امریکا دوسری پوزیشن پر آگیا۔

پیرس اولمپکس کے پہلے 4 دن تک جاپان سرفہرست تھا، 5 ویں روز سے چین اب تک پہلی پوزیشن پر ہے، امریکا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے، فرانس اور آسٹریلیا نے اب تک 12، 12 گولڈ میڈلز جیتے ہیں، برطانیہ 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس: چینی کھلاڑی کی ہم وطن پلیئر کو شادی کی پیشکش، جواب کیا ملا؟

کوریا کے کھلاڑیوں نے 9 گولڈ میڈلز جیتے ہیں، جبکہ جاپان 8 گولڈ میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔

گزشتہ روز کے مقابلوں میں پیرس اولمپکس کے 8ویں روز امریکی ایتھلیٹس نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچایا جبکہ شوٹنگ کے 25 میٹر ویمن پسٹل ایونٹ میں جنوبی کوریا نے گولڈ میڈل جیتا، ویمن روئنگ سنگل اسکلز کا فائنل نیدر لینڈز کی فلورجن کیرولین کامیاب ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس: ’شکر کریں پاکستانی تیراک نے آخری پوزیشن حاصل کی، ڈوب نہیں گئے‘

روئنگ ویمن ایٹ اے فائنل رومانیہ کے نام رہا، اسی طرح روئنگ مینز ایٹ اے فائنل برطانیہ نے جیتا، روئنگ مینز سنگل اسکلز میں جرمنی کے زیلڈر اولیور نے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں آسٹریلین جوڑی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایکوسٹیرین کے ڈریسج ٹیم گراں اسپیشل میں جرمنی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجیئم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
سیلنگ کے ویمن ونڈ سرفنگ ایونٹ میں اٹلی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سیلنگ کے مینز ونڈ سرفنگ میں اسرائیل نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ٹینس کے ویمن سنگلز ایونٹ میں چین کی زینگ کن وین نے کروشیا کی ڈونا ویکیک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، ٹیبل ٹینس کے ویمن سنگلز ایونٹ میں بھی چین کی جوڑی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس میں شریک فلسطینی باکسر وسیم ابوسال کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

بیڈمنٹن کے ویمن ایونٹ میں چین کی جوڑی نے ہم وطن پیئر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز فلور ایکسرسائز کا فائنل فلپائن نے جیتا۔

شوٹنگ کے مینز اسکیٹ فائنل میں امریکا نے گولڈ میڈل جیتا، آرٹسٹک جمناسٹکس ویمن والٹ کا فائنل نامور ایتھلیٹ سیمون بائلز کے نام رہا، ان کا تعلق امریکا سے ہے، آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز پومل ہارس میں آئرلینڈ نے گولڈ میڈل جیتا۔

جوڈو کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں فرانس نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ فینسنگ میں ویمن سیبر ٹیم کا گولڈ میڈل یوکرین کے نام رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp