یوم استحصال : اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ جاری

اتوار 4 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری یوم استحصال کشمیر منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم استحصال: جب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تب پاکستان کا ردعمل کیا تھا؟

یہ دن کشمیرپر بھارت کے ناجائز قبضے اور 2019 میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف بطور یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔

پاکستان جو اہل کشمیر کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر اور اہل کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

رواں برس جب کہ ایک بار پھر یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، اس حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانا ہے۔ اس نغمے کے بول درج ذیل ہیں:

ہم جنم جنم رسوا جو ہوئے

ہم روز روز جو خون ہوئے

یہ بھی پڑھیں:یومِ استحصال: بھارت 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام واپس لے، پاکستان کا مطالبہ

لوٹے بھی گئے مسلے بھی گئے

دربار حکم گونجے بھی گئے

اٹھے گی اب یہ وادی

لے کر رہیں گے آزادی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp