مہاجرین جموں و کشمیر نے بھارتی تسلط کیخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کردی

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں برہان وانی چوک پر مہاجرینِ جموں و کشمیر کی جانب سے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقررین نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ بھارتی فیصلے کو مسترد کردیا۔

کشمیری رہنما محمد صدیق کی زیر قیادت مظاہرین نے بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی پرچم نذرِ آتش کیا اور بھارتی حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی، انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط سے برسر پیکار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خرج تحسین پیش کرتے ہوئے مارچ بھی کیا۔

بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ ریلی کی شکل میں برہان وانی چوک سے 2 میل پل تک مارچ کیا اور اقوامِ متحدہ کے مبصرین کو یادداشت پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp