انگلینڈ اور سرے کے سابق بلے باز گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انکی بحیثیت کرکٹر اور کوچ کارکردگی کو کراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی عسکری اتحاد نیٹو کے اجلاس کے دوران کرکٹ کے تذکرے
گراہم تھورپ نے 1993 سے 2005 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 ٹیسٹ اور 82 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے تھے، بائیں ہاتھ کے ایک اسٹائلش بلے باز کی حیثیت سے انہوں نے انگلینڈ کے لیے 44.66 کی اوسط سے 16 سنچریوں سمیت 6,744 ٹیسٹ رنز بھی اسکور کیے تھے۔
It is with great sadness that we share the news that Graham Thorpe, MBE, has passed away.
There seem to be no appropriate words to describe the deep shock we feel at Graham's death. pic.twitter.com/VMXqxVJJCh
— England and Wales Cricket Board (@ECB_cricket) August 5, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر ای سی بی کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گراہم کی موت پر جو گہرا صدمہ ہم محسوس کرتے ہیں اس کو بیان کرنے کے لیے کوئی مناسب الفاظ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: وہ کرکٹر جنہوں نے دوسرے کھیلوں میں اولمپکس میں حصہ لیا
’انگلینڈ کے اب تک کے بہترین بلے بازوں سے بڑھ کر مایہ ناز گراہم تھورپ کرکٹ فیملی کے ایک ہر دلعزیز رکن تھے جن کی پوری دنیا کے شائقین عزت کرتے تھے، ان کی مہارت پر کوئی سوال نہیں تھا اور 13 سالہ بین الاقوامی کریئر میں ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں نے ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور انگلینڈ اور سرے کے حامیوں کو یکساں خوشی دی۔‘
’کرکٹ کی دنیا آج سوگوار ہے، اس ناقابل تصور مشکل وقت میں ہمارے دل ان کی اہلیہ امانڈا، ان کے بچوں، والد جیوف، اور ان کے تمام خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں، ہم گراہم کو کھیل میں ان کی غیر معمولی شراکت داری کے لیے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘