9 مئی کو افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف بغاوت کرائی گئی، بھولنے کا کوئی چانس نہیں، خواجہ آصف

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی گئی، جو ناکام ہوگئی، اس سانحہ کو بھولنے کا کوئی چانس نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتدار سے بے دخل ہونے والے ایک شخص نے افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف بغاوت کرائی، جب تک 9 مئی کا معاملہ حل نہیں ہوتا قطعاً مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی واقعات پر فوج کے واضح مؤقف میں تبدیلی آئی اور نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

خواجہ آصف نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے، عدالتوں کو جس طرح فیصلے کرنے چاہیے تھے نہیں ہورہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے، اور حکومت کہیں نہیں جارہی، نیئر بخاری نے جو بیان دیا وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ موجودہ حالات نئے انتخابات کا تقاضا نہیں کرتے، اگر کبھی قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ ہوا تو وہ بھی حکومت ہی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو وردی والوں سے بات کی گندی عادت لگی ہوئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے نجی ٹی وی سے یہ گفتگو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی بعد کی گئی ہے، جس میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر فوج کا موقف واضح رہے جو تبدیل نہیں ہوا، اور نہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp