بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوگیا، حافظ نعیم الرحمان

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں 15 سالہ دورِجبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز کو دبا کر حکومت کی۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد مستعفی، آرمی چیف کا مخلوط عبوری حکومت بنانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا، اور اس کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلہ دیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں ہوا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ دعا ہے بنگلہ دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے، بنگلہ دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ملک میں جاری احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مستعفی ہوکر بھارت چلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کے مجسمے پر عوام کا حملہ، ویڈیو وائرل

حسینہ واجد نے گزشتہ روز احتجاج کرنے والے طلبہ کو کچلنے کا حکم دیا تھا، تاہم آرمی چیف عوام کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور حسینہ واجد کو استعفے پر مجبور کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp