پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں جلسہ جاری ہے جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے جلسے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ماضی میں صوابی جلسے میں کی گئی تقریر چلائی گئی، اور اس موقع پر کارکنوں نے بھرپور نعرے بازی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے ترنول جلسہ ملتوی کردیا، نئی تاریخ کیا ہوگی؟
عمران خان کی پرانی تقریر کا جو حصہ چلایا گیا اس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ملک کی حقیقی آزادی لیے نوجوانوں سے اسلام آباد میں ملنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ آج 5 اگست کو عمران خان کو قید میں ایک سال مکمل ہوگیا ہے، اور اس موقع پر پی ٹی آئی نے صوابی میں میدان سجایا ہے، جس میں تحریک تحفظ آئین میں شامل جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف اس سے قبل اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتی تھی، لیکن حکومت کی جانب سے رکاوٹوں کی خدشات کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں فوج کے ساتھ اچھے تعلقات نہ رکھنا بیوقوفی ہوگی، عمران خان
یہ بھی یاد رہے کہ عمران خان نے حال ہی میں فوج کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی اختیارات نہیں، اس لیے بات چیت اصل فیصلہ سازوں سے ہی ہوسکتی ہے۔