ایم ڈی بیت المال کی تقرری اب تک نہ ہو سکی، علاج و تعلیم کے فنڈزکب جاری ہوں گے؟

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بیت المال سے ہر سال ہزاروں لوگ مختلف شعبوں میں مستفید ہوتے ہیں، مستحق مریضوں کو ماہانہ بنیادوں پر ادویات اور علاج کے لیے رقم ادا کی جاتی ہے، طلبا کو سکالرشپ دی جاتی ہے، بیوہ اور غریب لڑکیوں کو سلائی کڑھائی کا کام سکھایا جاتا ہے اس کے علاوہ بھی بیت المال مختلف منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ ایک سال میں 35 ہزار سے زائد افراد بیت المال سے مستفید ہوئے ہیں۔

پاکستان بیت المال ایک منظم ادارہ ہے، مستحق افراد کو رقم کی ادائیگی مینجنگ ڈائریکٹر یعنی ایم ڈی کی منظوری کے بعد ہوتی ہے تاہم چند ماہ سے ایم ڈی کی تقرری نہ ہونے کے باعث ادارے کو فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ سیاست کر سکتے ہیں یا چیریٹی، ایک ساتھ دونوں کام کرنا مناسب نہیں، زمرد خان

گزشتہ سال دسمبر میں ایم ڈی عامر فدا پراچہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ آسامی خالی تھی جس کے بعد مارچ میں سید طارق محمود الحسن کو ایم ڈی بیت المال تعینات کیا گیا تاہم ایک ماہ سے کم وقت میں ہی انہوں نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد سے ایم ڈی کی تقرری نہ ہو سکی ہے اور مستحق افراد کو فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہے۔

پاکستان بیت المال میں تعینات ڈائریکٹر پینشن عبدالمنان چوہدری نے وی نیوز کو بتایا کہ مستحق افراد کو پینشن کی ادائیگیوں کا سلسلہ کبھی نہیں رکا ہے، تمام پینشنرز کو جولائی 2024 کی پینشن کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: حکومت نے کوئی لنگر خانہ بند نہیں کیا بس نوالے گننے کے ڈرامے بند کیے ہیں: شازیہ مری

پاکستان بیت المال کے ایک سینئر آفیسر نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ بالکل درست بات ہے کہ ایم ڈی کی تقرری نہ ہونے سے فنڈز کی ترسیل تاخیر کا شکار ہے، تاہم گزشتہ روز سیکریٹری بیت المال تعینات کیے جاچکے ہیں اور انہیں فنڈز کی ترسیل کا اختیار تفویض کیا گیا ہے۔

’رواں ہفتے میں حکومت کی جانب سے بجٹ بھی جاری ہو جائے گا جس کے بعد آئندہ ہفتے سے تعلیم اور علاج و معالجہ کے لیے مستحق افراد کو فنڈز جاری ہونا شروع ہو جائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ