کسی کا بھائی اور کسی کی جان بالی ووڈ کے سپر ہیرو سلمان خان نے 1988 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اس دوران متعدد فلمیں بنائیں اور ٹی وی شوز ہوسٹ کیے۔ سلمان خان مشہور ہونے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے امیر ترین اداکاروں میں بھی شامل ہیں اور اربوں روپے کی اثاثوں کے مالک ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان اس وقت 2ہزار 900 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے سب سے بہترین اثاثوں میں ممبئی کے سمندر کنارے گلیکسی اپارٹمنٹ ہے جس کی مالیت 100کروڑ روپے ہے۔ سلمان خان کا ممبئی میں ہی ایک فارم ہاؤس بھی ہے جو 150 ایکڑ پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں: قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟ سلمان خان نے اہم بیان دے دیا
سلمان خان ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کے اثاثے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دبئی میں بھی ہیں، ان کا ایک اپارٹمنٹ دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں بھی ہے۔ انہوں نے وہاں بھی ایک بیچ ہاؤس بنا رکھا ہے، جس کی مالیت بھی 100 کروڑ کے قریب ہے۔
سلمان خان نے 3کروڑ مالیت کی ایک پرائیویٹ یاٹ (کشتی) بھی خرید رکھی ہے۔ اس کے علاوہ سلمان خان نے 2012 میں ایک فلاحی ادارہ بھی قائم کیا تھا، جس کا مقصد بھارت کی غریب عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
اس کے علاوہ وہ ایک برانڈ کے بھی مالک ہیں، جس کے اپنے کپڑے، جیولری اور گھڑیاں ہیں، اس برانڈ کی مالیت 235کروڑ روپے ہے۔ سلمان خان کے بزنسز میں ان کی فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی بھی شامل ہے، جس نے بڑے پیمانے پر مشہور فلمیں بنائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کس بھارتی اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ شادی سے انکار کیا؟
سلمان خان فلموں اور بزنس کے علاوہ لگژری کاروں کے بھی دلدادہ ہیں، انہوں نے بھارت کی سب سے لگژری گاڑیاں اپنے گیراج میں کھڑی کر رکھی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک شاہانہ انداز میں زندگی گزارنے کے قائل ہیں۔
سلمان خان کی شاہانہ زندگی، ان کے کاروبار، اثاثوں، جائیدادوں، مہنگی گاڑیوں سے یہ بات ثابت ہے کہ وہ ایک کامیاب اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی میں فلاحی اور سماجی کاموں کو بھی شامل کررکھا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ان کی ایک سچی شناخت موجود ہے۔