جماعت اسلامی کا لاہور اور پشاور میں بھی دھرنا دینے کا اعلان

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور کراچی کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور اور پشاور میں بھی دھرنوں کا اعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ کہتے ہیں کہ 8 اگست کو دھرنا مارچ کے بعد ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی دھرنا: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع

راولپنڈی کے لیاقت باغ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ ان کی جماعت 11 اگست کو لاہور میں جبکہ 12 اگست کو پشاور میں دھرنا دے گی، انہوں نے بتایا کہ 14 اگست کے بعد تاجروں سے مشاورت کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ جن کی وجہ سے عوام پر بوجھ ہے انہی افراد کو ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹاسک فورس میں تاجر، چیئرمین واپڈا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو شام ہونا چاہیے تھا، دھرنا مارچ کے حوالے سے تفصیلات کل بتائی جائیں گی، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، حکومت کو پیش کیے گئے 10 مطالبات سامنے آگئے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک کے حالات خراب نہیں کرنا چاہتی، ملک کے حالات خراب کرنے میں بہت سے لوگ ملوث ہیں، مری روڈ پر مارچ ہمارا حق ہے جو ہر صورت ہوگا، انہوں نے بتایا کہ مارچ کے حوالے سے تفصیلات کل بائی جائیں گی اور اس دوران دھرنا اور مذاکرات دونوں جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp