ڈھاکا میں بھارتی کلچرل سینٹر بھی نذر آتش، پاکستان کے خلاف اہم مواد برآمد ہوا

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے  مستعفی ہونے اور بھارت فرار  ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا میں واقع بھارتی کلچرل سینٹر کو بھی نذر آتش کردیا۔

بنگلادیش میں جاری پر تشدد مظاہروں کے دوران بھارت کے سرکاری محکمے انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کے تحت ڈھاکا میں چلنے والا اندرا گاندھی کلچرل سینٹر  بھی مظاہرین کے غم و غصے کا نشانہ بنا۔

انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کی ویب سائٹ کے مطابق ڈھاکا کے علاقے دھان منڈی میں اس کلچرل سینٹر کا آغاز 2010 میں ہوا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی رشتوں کو فروغ دینا تھا۔

ڈھاکا کے انڈین کلچرل سینٹرل میں توڑ پھوڑ کے بعد برآمد ہونے والی ایک ویڈیوکیسٹ

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلچرل سینٹر کے احاطے میں ملبہ پھیلا ہو ا ہے اور عمارت سے دھواں بھی اٹھ رہا ہے۔

فوٹیج میں عمارت کے اندر ملبے میں ویڈیو کیسٹس کا ڈھیر بھی نظر آرہا ہے جن میں سے ایک ویڈیو کیسٹ پاکستان سے متعلق بھی ہے۔

فوٹیج میں نظر آنے والے ویڈیو کیسٹ کا عنوان ’پاکستان- دی وار وِد اِن‘ ہے، کیسٹ کے لیبل سے معلوم ہورہا ہے کہ 30 منٹ دورانیے کے مواد پر مشتمل یہ ویڈیو کیسٹ  بھارتی وزارت خارجہ کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی جانب سے جاری کردہ ہے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ ماہ سے جاری پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت فرار ہوگئیں جس کے بعد فوج کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ