کملا ہیرس صدراتی دوڑ میں آگے، سروے رپورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا پول کھول دیا

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو(NPR) اور ماریسٹ کے مشترکہ سروے کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی مقبولیت 51 فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ شرح 48 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’امریکا میں اس وقت سول وار جیسی صورتحال ہے‘

یاد رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کی دوبارہ بطور صدارتی امیدوار دستبرداری کے بعد کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا، اس وقت کملا ہیرس کی مقبولیت موجودہ 51 فیصد سے 4 پوائنٹس نیچے تھی۔

تازہ سروے کے مطابق اگر تھرڈ پارٹی کی چوائس ہو تب بھی کملا ہیرس کی مقبولیت 48 فیصد اور ٹرمپ کی مقبولیت 45 فیصد ہے، اس طرح کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ پر 3 پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس یا ٹرمپ، امریکا کی چین پالیسی نہیں بدلے گی

سروے کے مطابق کملا ہیرس سیاہ فام ووٹرز، تعلیم یافتہ سفید فام خواتین اورخود کو انڈیپنڈینٹ قرار دینے والی خواتین میں کہیں زیادہ مقبول ہیں اور ان کی مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے، معیشت کے معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 3 پوائنٹس زیادہ ہے مگر کملا ہیرس کی پوزیشن جو بائیڈن کی پوزیشن سے کہیں بہتر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو امیگریشن کے معاملے میں 6 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے مگر یہاں بھی جوبائیڈن کے مقابلے میں کملا ہیرس 15 پوائنٹس بہتر ہے،خواتین ووٹرز میں کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے جبکہ مرد ووٹرز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 9 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بند نہ کی تو خاموش نہیں رہوں گی، کملا ہیرس کا اسرائیل کو پیغام

سروے کے مطابق سیاہ فام ووٹرز میں کملا ہیرس کی مقبولیت 23 پوائنٹس سے بڑھ کر 54 پوائنٹس پر جا پہنچی ہے۔ آزاد ووٹرز میں بھی کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کملا ہیرس کی مقبولیت 40 فیصد سے بڑھ کر 51 فیصد تک جاپہنچی ہے، یہ موجودہ صدر جوبائیڈن ہی نہیں بلکہ سابق صدر براک اوباما کی مقبولیت سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند ماہ اہم، امریکا فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جوبائیڈن کا صدراتی دوڑ سے دستبرداری کے بعد پہلا خطاب

1976 میں جمی کارٹر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار مقبولیت میں اس مقام پر ہیں، دوسری جانب سروے کرنے والوں کے مطابق اس میں غلطی کی گنجائش 3.3 پوائنٹس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp