پاکستان آسیان کے وژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم آسیان(تنظیم برائے مشرقی ایشیائی اقوام) پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آسیان علاقائی انضمام اور اجتماعی پیشرفت کے نمونے کے طور پر کھڑی ہے، پاکستان ایشیا پیسفک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں آسیان کے اہم کردار کا احترام کرتا ہے، پاکستان آسیان کے وژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین میں اسرائیل کی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے آسیان رکن ممالک کی حکومتوں اور عوام کو یوم آسیان کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کو آسیان ایجنڈے کو بڑھانے میں ان کی انتھک کوششوں پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کے پائیدار جذبے کی علامت ہے، اپنے آسیان دوستوں کے ساتھ مل کر اس سنگ میل کو منانا ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسیان علاقائی انضمام اور اجتماعی پیشرفت کے نمونے کے طور پر کھڑی ہے، پاکستان ایشیا پیسفک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں آسیان کے اہم کردار کا احترام کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یوم آسیان کی تاسیس ہمیں علاقائی تعاون کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے، یہ خطے کے بھرپور ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے کو بھی اجاگر کرتا ہے، آسیان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی احترام، عدم مداخلت اور تعمیری مشغولیت کے اصولوں کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خلیج تعاون کونسل اور آسیان نے 1967 والی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا

نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ڈائیلاگ میکانزم میں ایک فعال پارٹنر رہا ہے، آسیان کے ساتھ ہماری مصروفیت آسیان علاقائی فورم (ARF) میں ہماری فعال شرکت کے ذریعے مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم آسیان کا دن منا رہے ہیں، پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال خطے کی تلاش میں آسیان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بڑھانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کرتا ہے، آئیے آسیان کے مشن کی راہنمائی کرنے والے اصولوں کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل