بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی کی سمری پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کے فی یونٹ میں 2 روپے 56 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق جون کے بلوں میں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے طورپر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی، فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے بلوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی نے 2 روپے 63 پیسے کا اضافہ کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر سماعت کے بعد نیپرا نے معمولی سے کمی کرتے ہوئے 2 روپے 63 پیسے کی بجائے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ صرف ایک ماہ تک جاری رہے گا اس کے بعد اسے ختم کر دیا جائے گا، اس کے بعد بجلی کے بلوں میں اس اضافے کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عوام کو مہنگائی اور مہنگی بجلی سے فوری ریلیف نہیں دے سکتے، وزیراعظم شہباز شریف

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے تاہم اس کا اطلاق لائف لائن اور ’کے الیکٹرک‘ صارفین پر نہیں ہو گا اس کے لیے ایک نئی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp