آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم یوکرین کو آئندہ 4 سال کے دوران قسطوں میں ملے گی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پیکج اس عالمی معاونت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت گزشتہ 13 ماہ سے روس کے حملے سے متاثرہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے 115 ارب ڈالر دیے جانے ہیں۔

گزشتہ دنون امریکی حکام نے کہا تھا کہ یوکرین کی روس کے خلاف جنگ کے لیے 2.6 بلین ڈالرز کے امریکی فوجی امدادی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ پیکج میں فضائی نگرانی کے ریڈار، اینٹی ٹینک راکٹ اور ایندھن کے ٹرک شامل ہو سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آئندہ ہفتے برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران توانائی کو ہتھیار بنانے کی روس کی کوششوں کی مزاحمت اور یوکرین کی جوابی کارروائی کی حمایت کریں گے۔

یوکرین کے صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے آئی ایم ایف سے نئی فنڈنگ کا خیرمقدم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل