لباس اور ٹانگیں دکھانے پر شوہر کو اعتراض نہیں تو پاکستانیوں کو کیوں؟ اشنا شاہ

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اشنا شاہ نے کبھی بھی اپنے دل کی بات کہنے سے گریز نہیں کیا وہ کبھی بھی ٹرولنگ کرنے والے نقادوں کو اپنے بارے میں کچھ کہنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

اگر سوشل میڈیا پر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹرولنگ سے وہ اشنا شاہ کو تبدیل کرسکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: “آپ کو مدعو نہیں کیا گیا”:اشنا شاہ کا شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب

بدھ کے روز اشنا نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس وہ شارٹس پہنے نظر آئیں۔ اس کلپ کا شیئر ہونا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرولنگ کا ایک طوفان برپا ہوگیا اور لوگ ان کے لباس پر کڑی تنقید کرتے دکھائی دیے۔

اس تنقید کے رد عمل میں اشنا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ایک لبرل پس منظر سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو کینیڈا میں پلی بڑھی اور اپنے دوستوں کے ساتھ شارٹس وغیرہ پہنتی تھی اس کی شادی ایک سفید فام سے ہو گئی ہے‘۔

اشنا شاہ نے کہا کہ ان کے شوہر کو اس بات سے قطعی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کی بیوی بیرون ملک اپنی ٹانگیں دکھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ناظرین اس پر بلاوجہ اپنا آپا کھو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں اُشنا شاہ کا بیان متنازع کیوں؟

انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک کی سب سے بڑی غلطی وہ کی تھی کہ اپنی شادی پر لال چولی پہننے اور ڈانس کرنے پر اسی قسم کے لوگوں سے معافی مانگ لی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ہم جیسے لبرل ماحول میں پرورش پانے والوں کو ختم کردیں گے۔

’جاؤ آئٹم نمبر دیکھو‘

اشنا شاہ نے اپنے نقادوں کو غصے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جاؤ کچھ آئٹم نمبر دیکھو اور پورن سرچ کرو میں آپ لوگوں کی منافقت کی پرواہ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا حق ہے کہ جس طرح چاہیں اپنی زندگی گزاریں اور خوش رہیں۔

تاہم سوشل میڈٰیا پر بہت سے ایسے افراد بھی تھے جنہوں نے اپنے تبصروں میں کہا کہ اشنا شاہ کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ جو لباس پسند کریں وہ زیب تن کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل