امریکا کا بنگلہ دیش کی ’انقلابی حکومت‘ کیساتھ ملکر کام کرنیکا عندیہ

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے بنگلہ دیش میں نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں نئی عبوری حکومت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے ملکر’انقلابی حکومت‘ کیساتھ کام کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم حالیہ تشدد کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر یونس کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم عبوری حکومت اور ڈاکٹر یونس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ وہ بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ایک جمہوری مستقبل کا خاکہ تشکیل دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلہ دیش کی نگراں حکومت کا چارج سنبھال لیا

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اعلیٰ ترین امریکی سفارتکار ہیلن لا فاؤ نے عبوری حکموت کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی اور وہ عبوری حکومت سے رابطے میں ہیں۔

حلف برداری کی تقریب بنگلہ دیش کے ایوانِ صدر (بنگا بھبن) میں منعقد ہوئی جہاں بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے محمد یونس سے حلف لیا۔ ڈاکٹر محمد یونس کے علاوہ ان کی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا جس میں طلبا تحریک کے رہنما بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp