بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفریز کے آئی سی سی  ایلیٹ پینل کے ممبر رنجن مدوگالے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دونوں ٹیسٹ میچوں میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

 پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ

 دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے تین امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ہوں گے اور دو امپائرز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے ہوں گے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ سٹوک  آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ انگلینڈ کے مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

کراچی ٹیسٹ  میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ سٹوک آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور پاکستان کے آصف یعقوب  فورتھ امپائر  ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟