ایرانی سرحد سے دہشت گردوں نے فائر کھول دیا ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کی سرحد سے پاکستان کی حدود میں کی گئی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں اور یہ فائرنگ ضلع کیچ کے علاقے جلگئی میں کی گئی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹرمیں سرحد کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کونشانہ بنایا۔

فوجی ترجمان کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں نائیک شیر احمد ،لانس نائیک محمد اصغر ،سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایران سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔

دریں اثناء وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے بیٹے مادر وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،ہم اللہ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ