خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں ’تعلیم کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ’تعلیم کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کو صوبے میں ’تعلیم کارڈ‘ کے اجرا کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ملک بھر کے تعلیمی بورڈز مارکنگ سسٹم ختم کر رہے ہیں؟

اس حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ‘تعلیم کارڈ’ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجرا کررہے ہیں۔

’بہترین نتائج کے لیے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، اپر چترال سے منصوبے کو پائلٹ کریں گے، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی بیت المال کی تقرری اب تک نہ ہو سکی، علاج و تعلیم کے فنڈزکب جاری ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا، مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انوسمٹمنٹ ہوگی۔

صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی، مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکریٹری تعلیم مسعود احمد و دیگر نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp