میں نے عراق میں پاکستانی زائرین کی گمشدگی کا کوئی بیان نہیں دیا، چوہدری سالک حسین

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے عراق میں پاکسانیوں کی گمشدگی کے حوالے سے خود سے منسوب کسی بھی بیان کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پوسٹ حج آپریشن کا آغاز کردیا گیا، چوہدری سالک حسین

چوہدری سالک حسین نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں واضح کیا کہ ان سے منسوب عراق میں 50 ہزار پاکستانی زائرین کی زیارت کے دوران لاپتا ہونے کا بیان سراسر غلط، گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا  بیان نہیں دیا۔

یاد رہے کہ مقامی میڈیا کے کچھ اداروں نے نے حال ہی میں ایک خبر چلائی تھی جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ عراق میں 50 ہزار پاکستانی گم ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے: حکومت چلنی تو ہے مگر کس سمت میں اس کا تعین ہونا باقی ہے، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین

 دریں اثنا وزارت کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زائرین پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے زیارت کے لیے عراق کے سفر کا اہتمام کرتے ہیں تاہم زائرین کی سہولت اور بہبود کے عمل کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp