لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار
تحریک انصاف نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت کی درخواست دی تھی جس کی سماعت کا تحریری حکم جسٹس علی باقر نجفی نے جاری کیا۔
عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کی اجازت کی درخواست دی اور ڈپٹی کمشنر کو جلسے کا مقام تعین کرنے کی استدعا کی گئی۔
مزید پڑھیے: پی ٹی آئی نے ترنول جلسہ ملتوی کردیا، نئی تاریخ کیا ہوگی؟
لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر 27 اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔ کیس کی اگلی سماعت 16 اگست کو ہوگی۔