ارشد ندیم اور فیملی کے لیے بڑا اعلان، مگر کیا؟

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والے ہیرو ارشد ندیم کے لیے چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے بڑا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے کیوں کہا کہ ’میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں‘؟

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے جیولین تھرور ارشد ندیم کو اہل خانہ سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے اپنے بیان میں کہا کہ استقبالیہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کے لیے اولمپکس میں 40 سال بعد طلائی تمغہ جتوایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp