ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر ’عزم استحکام‘ کے عنوان سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا جس پر جیولین اسٹک کے ہمراہ ارشد ندیم کی تصویر بھی موجود ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ خصوصی ڈاک ٹکٹ کا عنوان ’عظمِ استحکام‘ رکھا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عزم کا ثبوت ہے۔ پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے اور 92.97 میٹر کے فاصلے پر بھالا پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈاک ٹکٹ پر جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر شامل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم نے کیوں کہا کہ ’میرا سیاست میں آنا بنتا ہی نہیں‘؟

اعلامیے کے مطابق ڈاک ٹکٹ پر مینار پاکستان کی تصویر شامل کرکے پاکستانی قوم کی جدوجہد آزادی اور اس کی علامتی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ڈاک ٹکٹ آنے والی نسلوں کو نہ صرف آزادی کے لیے ہمارے آباؤ اجداد کی جدوجہد اور قربانیوں بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کے عزم کی بھی یاد دلاتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسلامی یکجہتی گیمز، پاکستانی پہلوان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی بات کو غلط سمجھا، علی محمد خان

بیجنگ میں کاکروچ کافی کی دھوم، ’اتنی بھی گھِناؤنی نہیں جتنی سمجھی تھی‘

پنجاب: اسکولوں میں تدریسی اوقات صرف 2 گھنٹے کردی گئی، چھٹیوں کا بھی اعلان

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟