یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی تیاریاں جاری ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اتوار کے روز ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرصدارت اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے اہم اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی آ پر یشنز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کی شرکت کی۔
ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پیشگی اقدامات اور ریلیاں
اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں یوم آزادی کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں، ٹوٹی چپل پہن کر دوڑ میں شامل نوجوان کو ڈی آئی جی نے دفتر بلا لیا
’تما م افسران فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں،ون ویلنگ کےخلاف کارروائی عمل میں لائیں، ون ویلنگ اور اس مقصد کے لیے موٹرسائیکل تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں۔‘
ڈی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیو ں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں، تفریحی مقامات اور مارکیٹس پربھی خصوصی نفری تعینات کریں، تھانوں کی موبائل گشت،سی ٹی ڈی کمانڈوز اورڈولفن فورس کے خصوصی دستو ں کو پٹر ولنگ پر مامور کریں۔
قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن
انہوں نے کہا کہ ہلڑ بازی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، یوم آزادی کے موقعہ پر قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد وفاقی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔