ہماری سیاسی قیادت کو صرف اپنے اقتدار سے غرض، کوئی بھی شخص اس ملک سے بڑا نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت کو صرف اپنے اقتدار سے غرض ہے، عوام کا کوئی خیال نہیں، کوئی بھی شخص اس ملک سے بڑا نہیں ہوسکتا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل آئین کے اندر موجود ہے، سیاسی جماعتیں عوام پر حکومت کرنے کے لیے نہیں عوامی خدمت کے لیے اقتدار میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شاہد خاقان عباسی آئی پی پیز کے حق میں بول پڑے

سابق وزیراعظم نے کہاکہ بجلی، پانی اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے اس شہر میں لوگ پانی کی نعمت سے محروم ہیں۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہاکہ اپنےمفاد کے لیےعوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا، ہر شخص کہتا ہے کہ احتساب ہونا چاہیے، دنیا میں کوئی قانون موجود نہیں جہاں الزام لگایا جائے اور ثابت کرنے کے لیے کچھ نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کی ٹینکر مافیا میں سب شامل ہیں لیکن جوابدہ کوئی نہیں، ٹیکس ادا کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ جس ملک میں الیکشن چوری ہوں وہاں سیاسی استحکام نہیں آتا، ہماری قیادت اقتدار کے لیے بیٹھی ہے، یہی ہماری بدنصیبی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی حکومت کا کسی جماعت پر پابندی لگانا شکست کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہاکہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے کہ آئی پی پیز مسئلہ ہیں، یہ ایک مسئلہ ہوسکتا ہے لیکن اصل معاملہ کمزور معیشت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp