حکمرانوں نے دستور پاکستان سے بغاوت کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف کا حکومتی اتحاد کے اعلامیہ پر ردعمل

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد کی جا نب سے جاری کیے گئے اعلامیے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کے اجلاس اور اعلامیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیوں کہ مجرموں کا یہ گروہ آئین پاکستان پر حملہ آور ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورت حال کا ذمہ داریہی گروہ ہے اور ہمیں امید تھی کہ اتحادیوں کے اجلاس میں آٹے کی قطاروں میں لگ کر لوگوں کے مرنے پر یہ لوگ معافی مانگیں گے مگر یہ تو آئین پاکستان پر حملہ آور ہوچکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں اس لیے موجودہ مسائل سے نمٹنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں اور ہمارے مخالفین کو الیکشن میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معاملہ یہ نہیں کہ کتنے رکنی بینچ کیس کو سن رہا ہے کہ بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہونے چاہییں مگر حکمران قوم کو بینچز اور ججز کی بحث میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آئین کی پاسبانی سے باز رکھنے کے لیے اس گروہ نے پارلیمان کو استعمال کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے اور مجرم وزیر داخلہ سمیت دیگر عدالت کا فیصلہ نہ ماننے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام آئینی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا حکم بنتا ہے لیکن حکمرانوں نے دستور پاکستان کے خلاف کھلی بغاوت کا اعلان کردیا ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ دستور کا آرٹیکل 218 (3) الیکشن کمیشن کو انتخاب کے انعقاد کی ذمہ داری سونپتا ہے،اس وقت قوم کو آئین کے تحفظ کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور یہ واضح کرتا چلوں کہ پوری قوم اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ضرورت پڑی تو عمران خان ملک گیر تحریک کااعلان بھی کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی