جامعہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام مقابلہ مصوری اور تصویری نمائش کا انعقاد

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جامعہ آزاد کشمیر کے شعبہ آرٹس کے زیراہتمام آزاد کشمیر کے داخلی راستہ کوہالہ پر مقابلہ مصوری اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس نمائش کا مقصد تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے مذہبی، ثقافتی اور سماجی رشتے کی تجدید کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرانے پر شمالی وزیرستان کے طلبا پاک فوج کے شکرگزار

مقابلہ مصوری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبہ نے بتایا کہ اس مقابلے اورنمائش میں طلبہ نے ’آزادی کے رنگ‘ کے عنوان پر اپنے فن پارے پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں کتنے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں؟

جامعہ آزاد کشمیر کی ایک ٹیچر نے کہا کہ اس مقابلہ مصوری میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے فن پاروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

مقابلہ مصوری اور تصویری نمائش کے کامیاب انعقاد پر جامعہ آزاد کشمیر کے اساتذہ اور طلبہ نے پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp