اعتماد کے ووٹ کے لیے کارروائی شروع، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز الہٰی پر اعتماد کے ووٹ پر رائے شماری کیلئے پنجاب اسمبلی میں راتوں رات کارروائی شروع کر دی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کھانے کا وقفہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ پرویز الٰہی گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اسمبلی پہنچ گئے۔

وقفے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت جاری ہے۔

اجلاس میں آج کی تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آج ایوان میں پاور شو کرنے یا اعتماد کا ووٹ لینے پر مشاورت جاری ہے۔

ایوان میں حاضری رجسٹرز کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے181 ارکان نے حاضری لگائی ہے۔

پی ٹی آئی کا ارکان کی تعداد کے حوالے سے دعویٰ
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 187 ارکان کا ہدف پورا کر لیا ہے، مزید کچھ ارکان اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کا کہنا ہے کہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہرکردیے ہیں، کہا جارہا تھا ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں، ہم نے سوچاان کوآج نمبرزپورےکرکے دکھاتے ہیں، آج قرارداد بھی آسکتی ہے کہ پورا ایوان وزیراعلیٰ پراعتماد کا اظہارکرتا ہے، متوقع قرارداد اعتماد کے ووٹ کی کارروائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 186 سے زائد ارکان قرارداد میں گن لیے گئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد تو مل جائے گا، قرارداد کے ذریعے ارکان کوگنا جاسکتا ہے۔

اُدھر اپوزیشن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی میں پرویز الٰہی کو اکثریت حاصل نہیں رہی۔ جب کہ حاضری رجسٹر پر 181اراکان کے دستخط کی اطلاعات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp