عمران خان کی ہدایات ، پی ٹی آئی رہنماؤں کے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا ٹاسک دیا ہے جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو او کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی ، عدلیہ کی آزادی و خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر آئینی اقدامات کا راستہ روکنے کے لیے گفتگو ایجنڈے کا حصہ تھی،دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطوں کا سلسلہ آگے بڑھایاجائے گا۔

اسد عمر اور اعجاز چوہدری کی سراج الحق سے ملاقات

قبل ازیں ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمراور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء امیر العظیم ، نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال ، سیکرٹری اطلاعات محمد اصغر اور قیصر شریف  بھی موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسد عمر اور اعجاز چوہدری ملاقات کررہے ہیں

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ گھمبیر سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان کے متفقہ آئین پر عمل اور جمہوری نظام میں ہے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے حامی ہیں اور ایک متفقہ تاریخ کے لیے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات کی ضرورت ہے کیوں کی صرف دوصوبوں میں الیکشن مسائل کا حل نہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی رہنما ؤں کو ذمہ داری سونپی تھی اور اسی تناظر میں اسد عمر اور اعجاز چوہدری نے سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ