ملک بھر میں زیر گردش کرنسی نوٹوں کی مجموعی تعداد کہاں پہنچ چکی ہے؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں کرنسی نوٹوں کا استعمال کم ہوتا جا رہا ہے اور لوگ ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو ترجیح دے رہے ہیں، اب ہر مقام پر لین دین کے لیے آن لائن پیسوں کی منتقلی کو بہتر سمجھا جاتا ہے، جعلی نوٹوں کے فراڈ، گنتی کے دوران ہونے والی غلطیوں اور کیش کے چھن جانے کے خوف کے باعث آن لائن ٹرانزیکشن کو محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے سینیٹ میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 ارب 64 کروڑ سے زائد کرنسی نوٹ زیرِ گردش ہیں، جن میں 10 روپے، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے کرنسی نوٹ شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب کے مطابق ملک بھر میں 5000 روپے کے  99 کروڑ نوٹ گردش کر رہے ہیں، 1000 روپے کے 3 ارب 19 کروڑ نوٹ، 500 روپے کے 1 ارب 63 کروڑ، 100 روپے کے 1 ارب 48 کروڑ، 75 روپے کے 16 کرور نوٹ، 50 روپے کے 1 ارب 79 کروڑ نوٹ، 20 روپے کے 71 کروڑ جبکہ 10 روپے کے 5 ارب 66 کروڑ کرنسی نوٹ گردش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فچ ریٹنگ ظاہر کرتی ہے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو چکے ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر کی جانب سے پیش کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر 92 کھرب، 83 ارب، 39 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کرنسی نوٹ گردش میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp