ملک میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر ، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا ہے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا 158 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ  راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 133 روپے تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوا ہے،راولپنڈی، گوجرانولہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہوا ہے، بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ حیدر آباد 40 روپے، بہاولپور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 26روپے34 پیسے تک بڑھی ہے، پشاور میں آٹے کا تھیلا 3050 روپے، گوجرانوالہ میں آٹے کا تھیلا 3ہزار روپے تک فروخت ہورہاہے۔

کراچی اور کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2900 روپے تک ہے،خضدار میں 20 کلو آٹے کا ریٹ 2850، حیدر آباد 2780 روپے، ملتان میں آٹے کا تھیلا 2773 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2693 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے،لاڑکانہ2560 روپے، سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت2460 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ پنجاب کے علاقے سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 2 ہزار 315 روپے تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت2 ہزار 316 روپے تک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp