پاسپورٹ کا حصول و تجدید: شہریوں کو کون سی بڑی سہولت ملنے والی ہے؟

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: http://کس صوبے میں شہریوں کی پاسپورٹ فیس حکومت ادا کریگی؟

حکومت نے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے حوالے سے اہم فیصلے  ہیں۔اس ضمت میں قوانین میں شہریوں کو پاکستان کے کسی بھی شہر میں پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل شہری پاسپورٹ کے لیے اپنے آبائی شہر میں ہی درخواست دینے کے پابند تھے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے قواعد میں مجوزہ تبدیلیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے قوانین کو فوری طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

قوانین میں ترمیم کی صورت میں شہری ملک کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

فیس جمع کرنے کے نئے اصول

پاسپورٹ کے قوانین میں تبدیلی کے بعد تمام کیٹیگریز کے پاسپورٹ کی فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں بھری جا سکتی ہے۔

پاکستان میں پاسپورٹ کی فیس کتنی ہےَ؟

5 سال کے لیے معیاری 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نئی فیس اب 4,500 روپے ہے جبکہ ارجنٹ پروسیسنگ فیس 5,000 سے بڑھ کر 7,500 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیے: http://کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں ملے گا؟

10 سالہ میعاد کی مدت کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر 6,700 روپے کر دی گئی ہے، جس کی فوری فیس 11,200 روپے ہو گئی ہے۔

5 سال کے لیے 72 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے لوگوں کو نارمل پروسیسنگ کے لیے 8,200 روپے اور فوری کارروائی کے لیے 13,500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

10 سال کے لیے درست 100 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نئی فیس ریگولر پروسیسنگ کے لیے 12,400 روپے اور فوری پروسیسنگ کے لیے 20,200 روپے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp