پاکستانی یہودی شہری ’فشل بن خلد‘ نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو اَپ لوڈ کی جس میں پاکستان میں تیار ہونے والی کھجوریں، روایتی میوہ جات اور خشک مصالحے اسرائیل کی مارکیٹ میں نظر آئے، ’فشل بن خلد‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مصالحے اور خشک میوہ جات اسرائیل کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کا پروپیگنڈہ کیا گیا اور پاکستان تحریکِ انصاف سمیت اپوزیشن نے حکومت پر کڑی تنقید شروع کر دی گئی۔ تاہم اس ضمن میں حکومت کی جانب سے خاموشی باعث تشویش بنی رہی۔
پاک اسرائیل تجارت کا ایشو جب شدید تنقید کی زد میں آیا تو ’فشل بن خلد‘ کے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے چار روز بعد وزارتِ کامرس نے اس مسئلے پر وضاحت جاری کی ہے جس کے مطابق ’پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی بات سراسر پروپیگنڈہ ہے، امریکی جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، حتیٰ کہ انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں بھی پاک اسرائیل کے درمیان سرکاری تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا‘۔
Congratulation to Me as a Pakistani
I exported first batch of Pakistan 🇵🇰 food products to Israel 🇮🇱 market
Dates, Dry fruit, Spice single container. My video@CMShehbaz @ImranKhanPTI @BBhuttoZardari @NawazSharifMNS @MaryamNSharif @betterpakistan @MiftahIsmail @tdap_official pic.twitter.com/l4KRqI4oet
— Fishel BenKhald (@Jew_Pakistani) March 28, 2023
اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی تعلقات نہیں ہیں
وزارتِ کامرس حکومتِ پاکستان کے مطابق ’اسرائیل کے ساتھ نہ تو ہمارے کوئی تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی ہم کوئی ایسا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک یہودی پاکستانی فشل بن خلد نے یروشلم اور حیفہ کے تین تاجروں کو ذاتی حیثیت میں کھانے کے نمونے متحدہ عرب امارات کے ذریعے بھیجے ہیں جن سے وہ کھانے کی نمائش کے دوران بیرونی ممالک میں ملے تھے۔ اس کے باوجود حکومت پاکستان کی طرف سے اس کی حمایت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی بینکنگ یا سرکاری چینل اس میں شامل تھا‘۔
وزارتِ کامرس کے مطابق ’متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کی جانے والی 96 فیصد اشیا پر ٹیرف کو کم کر دیا ہے جس سے یو اے ای سے اسرائیل جانے والے تاجروں کو فائدہ پہنچا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہماری بات چیت ہو رہی ہے اور پاکستان کے اسرائیل سے متعلق مؤقف پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا‘۔
پاک اسرائیل تجارت پر پی ٹی آئی کی تنقید
پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان اور اسرائیل کے درمیان مبینہ تجارت پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کی تھی، ڈاکٹر شیریں مزاری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی یہودی کانگریس کی ایک پریس ریلیز شیئر کی اور ٹوئٹر پر لکھا، ’تو حکومت کی تبدیلی کی سازش کا ایک اور خفیہ ایجنڈا پورا ہو رہا ہے اور سازش کرنے والے بھی نیتن یاہو سے سیکھ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کو کیسے کنٹرول کیا جائے۔ وزارت خارجہ کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جب پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تو یہ سب کیسے ہو رہا ہے۔ لندن پلان کے حصے کے طور پر اور کون سے خفیہ معاہدے کیے گئے ہیں؟‘
امریکی جیوش کانگریس کی پریس ریلیز
امریکی جیوش کانگریس نے 30 مارچ کو ایک پریس ریلیز جاری کی جس کی بنیاد پر پاکستان میں منفی پروپیگنڈا شروع ہوگیا، جب کہ پریس ریلیز میں امریکی جیوش کانگریس نے اس پہلے قدم کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے اسرائیلی اور پاکستانی معیشتوں پر وسیع اثرات مرتب ہوں گے‘۔
So another covert agenda of regime change conspiracy being fulfilled. & Conspirators also learning from Netanyahu how to control SC. MoFA needs to explain how all this is happening when Pak does not recognise Israel. What other covert deals have been made as part of London Plan? pic.twitter.com/8gFTkXfhAl
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) March 31, 2023
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہم عوامی سفارت کاری کے اقدام 2005 کی وراثت کو یاد کرتے ہیں، جس کی سربراہی ہمارے صدر جیک روزن نے کی تھی، پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات نہیں ہیں لیکن ان ممالک کے کاروباری افراد اور ٹیکنالوجیز مشترکہ خوشحالی کی تلاش میں آگے بڑھے ہیں‘۔
’فشل بن خلد پاکستانی یہودی‘
فشل بن خلد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مذہب یہودی ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حامی ہیں۔ باوجود اس کے کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر یہ عبارت درج ہے کہ ’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے‘، فشل بین خالد ماضی میں اسرائیل کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
ویڈیو میں ہے کیا؟
فشل بین خلد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان میں تیار ہونے والی کھجوریں، روایتی میوہ جات اور خشک مصالحے اسرائیل کی مارکیٹ کے ایک اسٹال پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ فشل بین خلد نے لکھا کہ ’مجھے بطور پاکستانی مبارک ہو کہ میں نے پاکستان کی خوراک مصنوعات کی پہلی کھیپ اسرائیل کی منڈی میں برآمد کی‘۔
فشل بین خلد نے اپنی ویڈیو والی پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، مسلم لیگ ن کی مریم نواز، وفاقی وزیر احسن اقبال اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔