محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی اور کراچی اسٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے نئے ڈیزائنز کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی برطانیہ میں انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس پہنچے۔ کمپنی کے چئیرمین، اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ، ڈائزین ڈائریکٹر، انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ حکام سے ملاقات کی جبکہ قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے ڈائزین کی حتمی منظوری دی گئی۔

بی ڈی پی حکام نے محسن نقوی کو ڈرائنگز کے ذریعے اسٹیڈیمز کے اَپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر چیئرمین پی سی بی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس، نئے اور دلچسپ منصوبوں کا اعلان

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے، ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرائیں گے، تاریخ میں پہلی بار اسٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کرکٹ کے لیے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، اسٹیڈیمز کے ڈائزین کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کر دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp