78ویں یوم آزادی کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا پاکستانیوں کے نام پیغام

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستانیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، علاقائی مسائل بشمول انسداد دہشتگردی اور افغان تنازعے کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں سے اچھے نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں روسی سفارتخانہ نے صدر ولادی میر پیوٹن کا پیغام جاری کیا، روسی صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام ، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کو یومِ آزادی کے موقع پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روسی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ روس اور پاکستان کے تعمیری تعلقات مستقبل میں بھی ہمارے عوام کے مفاد، بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید فروغ پائیں گے۔

انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو اچھی صحت اور کامیابی کی دعا دی، اور کہا کہ آپ کے تمام ہم وطنوں کے لیے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp