کراچی میں پاک-بنگلہ دیش ٹیسٹ میں تماشائیوں کو داخلے اجازت کیوں نہیں ہوگی؟

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا، یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے تحت نیشنل بینک اسٹیڈیم  کراچی میں جاری تعمیراتی کام کی روشنی میں، پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے بارے میں مشکل فیصلہ کیا ہے کہ 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہونے والا یہ ٹیسٹ میچ  تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی اور کراچی اسٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی

’ہم اس اہم کردار کو سمجھتے ہیں جو ہمارے ُپرجوش تماشائی کرکٹ میں ادا کرتے ہیں جو ہمارے کھلاڑیوں کو تحریک اور ترغیب فراہم کرتے ہیں۔ تاہم ہمارے مداحوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام دستیاب آپشنز پرغور کرنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ  سب سے محفوظ طریقہ یہی ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو خالی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے۔‘

پی سی بی کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ وہ شائقین جنہوں نے پہلے ہی ٹکٹ خریدے ہیں انہیں خریداری کے وقت فراہم کردہ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں جمع کی گئی رقم خود بخود مکمل واپس مل جائے گی۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ اگرچہ ہمیں اس کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی تکلیف پر افسوس ہے، ہم اپنے قابل قدر شائقین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈ اور تزئین و آرائش  کو مزید تماشائیوں کے لیے سازگار بنانا  اور اسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار کرنا ہمارے عزم کا حصہ ہے جو 1996 کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟