صدرمملکت کی ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان، 104 دیگر شخصیات کو اعزازات دینے کی منظوری

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرمملکت آصف زرداری نے 104 پاکستانیوں اور غیرملکی افراد کو اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔ خدمات عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشان پاکستان، کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز، مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز، ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں 104ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو یہ اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان: ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کو ہلال پاکستان، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز، ڈاکٹرغلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کوستارہ امتیاز، ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹرعثمان قمر کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز، ضیاالحق، ڈاکٹرسلیمان شہاب الدین اور سید اظہر حسین عابدی کو ستارہ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ شعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر  زریاب کو ہلال امتیاز، ڈاکٹرعاکف اللّٰہ خان، ڈاکٹر سید عابد مہدی کاظمی، اکرام اللّٰہ خان کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کن نامور فنکاروں، اداکاروں، موسیقاروں کو قومی اعزازات سے نوازا گیا؟

اعلامیے کے مطابق فنون کے شعبے میں کالن ڈیوڈ کو ستارہ امتیاز، ارشدعزیز ملک، بختیار احمد، بیرسٹر ظفراللہ کو تمغہ امتیاز، فریحہ پرویز، حامدرانا، شیبا ارشد  اور نوید احمد بھٹی کوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ