یوم آزادی: دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کا رنگ دے دیا گیا

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کردیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جشن آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منایا، اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی جشن آزادی کی تقریبات ہوئیں۔

دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا، جبکہ اس موقع پر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پر پہنچی اور یہ نظارہ دیکھا۔

دبئی میں موجودہ پاکستانیوں نے برج خلیفہ کو پاکستان پرچم میں رنگنے کے مظاہرے سے لطفف اٹھایا، اور وطن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ کئی سالوں سے 14 اگست کے موقع پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کا رنگ دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp