فرانس میں 2 رافیل لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے، 2 پائلٹ ہلاک

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس میں 2 لڑاکا تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ ہلاک، جبکہ دوسرے طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔ رافیل لڑاکا طیارے معمول کی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ملک کے مشرقی حصے میں پیش آیا، جہاں 2 فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے رافیل طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن سیبسٹین مبیرے اور لیفٹیننٹ ماتھیس لارینس کے طور پرکی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارے کو 4 سال قبل پیش آنے والے حادثے کی سنسنی خیز تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے حادثے کے نتیجے میں 2فوجی پائلٹ ہلاک اور ایک زندہ بچ گیا، دونوں میں سے ایک ٹرینی پائلٹ اور دوسرا پائلٹ انسٹرکٹر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکرنو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر خبر کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طیارے شمال مشرقی فرانس کے شہر کولمبو لیس بیلز میں سینٹ ڈیزیئر فوجی تنصیب پر تعینات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک پائلٹ زندہ ہیں جو محفوظ حالت میں ہیں جبکہ دیگر دونوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ تلاش اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری مسلح افواج کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی اپنا بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال رہے ہیں جن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھٹمنڈو میں طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ، 18 مسافر ہلاک

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ڈرونز کی بھی مدد لی جارہی ہے، اس آپریشن میں بڑے ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے جو ہنگامی بنیادوں پر سرچ آپریشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp