سابق وزیر اعظم نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شاہی مہمان کا درجہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

نواز شریف 19 رمضان المبارک کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے ۔

اپنے دورہ کے دوران نواز شریف کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شریف فیملی کی طرف سے نواز شریف کی عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

امکان ہے کہ نواز شریف عیدالفطر بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp