سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سر بانڈہ میں ویگو جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات کی سیر یا خطرات کا سفر
ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو و میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال مٹہ منتقل کردیا۔
مزید پڑھیے: بدسوات نالہ میں طغیانی کا خطرہ، انتظامیہ اور عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
ٹی ایچ کیو اسپتال مٹہ کی انتظامیہ نے 6 افراد کی موقعے پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔