پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو ناکام وزیراعلیٰ قرار دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سندھ کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔
مٹیاری میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، بالائی سندھ میں کوئی شخص آزادانہ گھوم نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کے بیٹے کو اغوا کریں، علامہ راشد محمود سومرو کا کچے کے ڈاکوؤں سے مطالبہ
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے، ڈاکوؤں کا خاتمہ سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں، مراد علی شاہ ناکام وزیراعلیٰ ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر براہ راست ایکشن لیں اور سندھ کے اس مسئلے کو حل کریں۔
مخدوم جمیل الدین نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرکے آرمی چیف کی تعیناتی کا حق سیاستدانوں سے لے کر فوج کو دیا جائے، فوج کی مداخلت کی صورت میں ہم پارٹی کے بجائے فوج کا ساتھ دیں گے۔
مخدوم امین فہیم کے فرزند ایم این اے مخدوم جمیل الزمان نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف بغاوت کردی۔ مراد علی شاہ کو ناکام وزیراعلی قرار دے دیا۔ آرمی سے آپریشن کرنے کا مطالبہ کردیا۔۔ pic.twitter.com/dbzaUMwxHu
— Imtiaz Chandio (@imtiazchandyo) August 14, 2024
انہوں نے کہا کہ اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے جوان سرحدوں پر شدید گرمی میں آزادی کا دن مناتے ہیں اور ہمارے سیاستدان اے سی والے کمروں بیٹھ کر یوم آزادی مناتے ہیں۔