نمازیوں سمیت مساجد شہید کرنے کی خواہش نے خاتون ’کی بورڈ واریئر‘ کو لمبی جیل کروادی

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساؤتھ پورٹ فسادات کے بعد برطانیہ کی ایک خاتون کو ’مسجد کو اڑانے‘ کے حوالے سے کی گئی ایک فیس بک پوسٹ  پر جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں فسادات کے الزام میں متعدد انتہاپسندوں کو سزائیں، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ایک 53 سالہ خاتون جولی سوینی کو فیس بک پر یہ تبصرہ پوسٹ کرنے پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے کہ مساجد کی حفاظت نہیں کی جانی چاہیے اور اسے بالغ نمازیوں سمیت دھماکے سے اڑادینا چاہیے۔

چرچ لاٹن، چیشائر سے تعلق رکھنے والی جولی سوینی نے بدھ کے روز ایک فیس بک گروپ پر پوسٹ بھیجنے کا جرم قبول کرلیا جس میں موت دھمکی و سنگین نقصان پہنچانے کی بات کی گئی تھی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 29 جولائی ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کو چھرا گھونپنے کے بعد شروع ہونے والے ہنگاموں کے بعد 5,100 ارکان پر مشتمل فیس گروپ پر اس پوسٹ نے صارفین میں بے چینی پیدا کی۔

مزید پڑھیے: برطانوی حکام کا نسلی منافرت پر مبنی آن لائن مواد کی شیئرنگ کو جرم قرار دینے کا عندیہ

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس قسم کے رویے کو برداشت نہیں کریں گے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جیسا کہ یہ کیس ظاہر کرتا ہے، چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، اگر کوئی ایسا رویہ اپناتا ہے تو اسے تلاش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

انگلستان اور شمالی آئرلینڈ کے شہروں اور قصبوں میں کئی دنوں کی پرتشدد بدامنی کے بعد استغاثہ چلایا گیا۔

یاد رہے کہ ساؤتھ پورٹ لڑکیوں کو چھری گھونپنے والے واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا گیا تھا کہ وہ ایک مسلمان کا کام ہے جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

شادی کے 2 ماہ بعد خاتون محبوب کے ساتھ فرار، شوہر اور رشتہ کرانے والے نے خودکشی کرلی

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے