ہیری اور میگھن مارکل کے چیف آف اسٹاف نے صرف 3 ماہ میں نوکری کیوں چھوڑ دی؟

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ان کی مرحوم اہلیہ ڈائنا کے بیٹے پرنس ہیری اور بہو میگھن مارکل کے چیف آف اسٹاف نے صرف 3 ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ’ ڈیوک ‘ اور ’ ڈچز‘  کے خطابات سے بھی محروم ہوسکتے ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس کہلانے والے اس جوڑے کے چیف آف اسٹاف جوش کیٹلر نے دونوں کے کولمبیا کے دورے پر روانہ ہونے سے تھوڑا پہلے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

جوش کیٹلر نے صرف 3 ماہ تک پرنس ہیری اور میگھن کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا تھا۔ وہ اس سال مئی میں ان کی خدمات میں شامل ہوئے تھے اور انویکٹس گیمز کی 10ویں سالگرہ کے موقعے پر برطانوی شاہی کے ساتھ لندن بھی گئے تھے۔

استعفیٰ کے بعد سوشل میڈیا پر اسی طرح ایک بھونچال آیا جیسا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کے کئی دیگر ملازمین کے ملازمت چھوڑنے کے بعد آیا کرتا تھا۔

مزید پڑھیے: اپنے والد اور بھائی کو واپس چاہتا ہوں: شہزادہ ہیری

تاہم اب یہ اطلاع ملی ہے کہ جوش کیٹلر کی علیحدگی ایک باہمی فیصلہ تھا۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ تعلقات عامہ کے ماہر جوش کیٹلر نے آزمائشی بنیادوں پر ہیری اور میگھن کے عملے میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے عملے کے ایک سابق رکن نے جوش کیٹلر کے استعفیٰ کے بعد جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملازم اس جوڑے کے ساتھ زیادہ دیر چل نہیں سکتا۔

سابق ملازم نے کہا کہ جب تک میں نے وہاں کام کیا میں نے عملے میں شامل کسی بھی ملازم کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ جانے کے بعد وہ وہاں دوبارہ ملازمت کرنا چاہیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ صدر بنے تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟

مذکورہ ملازم نے کہا کہ وہ ملازمین ایسے نہیں جنہیں سڑک سے پکڑ کر لایا گیا ہو بلکہ وہ  ان میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اپنے کام میں بہت ماہر تھے اور اس سے پہلے انہوں نے اعلیٰ کمپنیوں میں بہت زیادہ ڈیمانڈنگ مالکان کے لیے بخوبی کام کیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا کولمبیا کا 4 روزہ دورہ 15 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp