گزشتہ روز اغوا ہونے والے عون کھوسہ کے یوٹیوب سے کونسی ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی؟

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ آزادی کے موقع پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے ’بل بل پاکستان‘ گانا بنانے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو گزشتہ روز مبینہ طور نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا تھا اب ان کے یوٹیوب چینل سے مذکورہ گانا بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

’بِل بِل پاکستان‘ نامی گانا یو ٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، ایک صارف نے معروف یو ٹیوبر کا گانا سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اغواء کرنے کے بعد عون کھوسہ کے یو ٹیوب چینل سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کروا دی گئی ہے لیکن تمام لوگ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے عوام تک پہنچائیں۔

پی ٹی آئی کی حامی صارف فلک جاوید خان لکھتی ہیں کہ عون کھوسہ کے یوٹیوب سے ویڈیو ڈیلیٹ کروا دی گئی ہے لیکن اس سے کیا ہو گا کیونکہ یہ ویڈیو تو عوام دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ کہنے کو تو ہم آزاد قوم ہیں لیکن اس ملک میں سچ بولنے پر پابندی ہے۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر عون کھوسہ اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔ یومِ آزادی کے موقع پر ان کا ریلیز کیا گیا گانا ’بل بل پاکستان‘ تیزی سے عوام میں مقبول ہو رہا تھا جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ عون چوہدری نے مزاحیہ کانٹینٹ کے ذریعے عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے، لیکن حراست میں لیے جانے کے بعد ان کا یہ گانا بھی یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے