پاکستان میں 14 اگست کو یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ہر طرف سبز جھنڈیوں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجاوٹ کرنا تو روایت ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے اس دن کو مزید خاص بنانے کے لیے جھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پٹاخے پھوڑنے اور باجے بجانے کا ٹرینڈ بھی شروع ہو گیا ہے۔
آپ کسی بھی گلی سے گزریں تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ باجے کی آواز آپ کے کان میں نہ پڑے۔ پابندی کے باوجود دن بھر منچلے باجے بجاتے رہتے ہیں۔ اس یومِ آزادی کے موقع پر باجے بجانے کا ٹرینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی دیکھنے میں آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
برطانیہ کے ٹاون Southall میں اس وقت پولیس آگے اور پاکستان بچے پیچھے سے باجے بجا رہے ہیں 😂 pic.twitter.com/QjLx1iK5tV
— Faisal Khan (@KaliwalYam) August 15, 2024
وائرل ویڈیو میں برطانیہ کی سڑکوں پر ایک نوجوان اور چند بچے باجے بجاتے نظر آتے ہیں جبکہ برطانوی پولیس کے اہلکار ان کے آگے جا رہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا کسی کو بچوں کا یہ انداز پسند آیا تو وہیں چند صارفین ان پر تنقید کرتے بھی نظر آئے۔
لائبہ شیراز نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور باجے کے بغیر ہم سے آزادی نہیں منائی جاتی۔
ہم پاکستانی ہیں باجے کی بغیر آزادی نہیں منائی جاتی 🤭
— Laiba Shiraz 🐦ⁱᴾⁱᵃⁿ (@NaziaKa81229091) August 15, 2024
باسط سبحانی لکھتے ہیں کہ برطانیہ کی سڑکوں پر ایسے باجا بجانے میں فخر کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ہے بلکہ یہ شرمناک حرکت ہے۔
Nothing to be proud of. Rather shameful.
This Baja is a curse! https://t.co/ijxvHv20h4— Basit Subhani (@BasitSubhani) August 15, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ مزاح نہیں بلکہ بد تہذیبی ہے۔
یہ کوئی مزاح نہیں بد تہذیبی ہے https://t.co/xYNEDISp4r
— معاذ احمد غزنی (@Maaz6077) August 15, 2024
ایک صارف نے پاکستانی بچوں کے باجا بجانے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اچھے کام کب کریں گے۔
پاکستانی اچھے کام کب کرے گے https://t.co/Re0DhD8UDk
— PAKISTAN1947 (@Samiullah5785) August 16, 2024