کورونا ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 55 نئے کیسز سامنے آئے۔ مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 43 فیصد ہوگئی۔ 26 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کورونا کے نئے اعدادو شمار جاری۔ قومی ادارہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 836 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 55 مریضوں میں تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں کورونا کے 26 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں کورونا کے 228 ٹیسٹ کئے گئے اور 1 مریض رپورٹ ہوا۔ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 44 فیصد رہی۔ لاہور میں کورونا کے 455 ٹیسٹ کئے گئے اور 15 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 عشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 02 April 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,836
Positive Cases: 55
Positivity %: 1.43%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 26
(shared by NCOC-NIH)— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 2, 2023
ملتان میں کورونا کے 184 ٹیسٹ کئے گئے اور 2مریض رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں مثبت کیسز کی شرح 1 عشاریہ 08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور میں کورونا کے 184 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 1 مریض رپورٹ ہوا۔
بہاولپور میں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح عشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں کورونا کی مثبت شرح 6.37 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔20 سے 26 مارچ تک اسلام آباد میں 125 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق 13 مارچ سے 19 مارچ تک اسلام آباد میں کورونا کے 123 افراد متاثر ہوئے۔ 13 مارچ سے 19 مارچ تک کورونا کی مثبت شرح 5.46 فیصد رہی۔
27 مارچ سے 2 اپریل تک اسلام آباد میں کورونا کی مثبت شرح 2.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس دوران اسلام آباد میں 62 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔













